Admission


شرائط داخلہ متعلقہ سرپرست حضرات

[١طالب علم کے مدرسہ سے فرار ہونے کی ذمہ داری مدرسہ پر نہیں ہوگی مدرسہ صرف تحریری یا بذریعہ فون سرپرست کو مطلع کرے گا[٢فرار طالب علم کو تلاش کرنے اور اخراجات کی پوری ذمہ داری سرپرست پر ہوگی[٣دوبارہ فرار ہونے پر طالب علم کا فوری خارج کر دیا جائے گا مکمل مدت قیام مدر سہ کا تمام خرچ سرپرست کو فی الفور ادا کرنا ہوگا[٤طالب علم کی درس میں غیر حاضری اس کے لیے بری نقصان دہ ہے لہذا بلاوجہ چھوٹی بڑی تقریب میں انہیں ہرگز نہ بلائیں اگر وہ رخصت پر گھر آئیں تو انہیں رخصت سے زیادہ ہرگز نہ ٹھہرنے دیں اس طرح بے توجہی کرنے سے ان کی تعلیم پر اثر پڑتا ہے غیر حاضری کی صورت میں فی یوم ٢٠ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا[٥شعبہ حفظ میں ان حیدرآباد کا داخلہ ہوگا جو ناظرہ قرآن مجید اچھی طرح اور صحیح پڑھ سکتے ہیں اور ان کی عمر ١٢ سال سے زائد نہیں ہے[٦طلبہ تعطیلات میں گھر آئے تو انہیں ان باتوں کا پابند رکھیں جن کے مدرسہ میں پابند تھے مثلاً نماز لباس اخلاق وغیرہ[٧مدرسہ کے کسی فرد یا جماعت سے کوئی شکایت ہو تو بلا واسطہ ناظم صاحب سے گفتگو کریں متعلقہ شخص سے تعرض کی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہوں گے نیز مدرسہ کے قوانین کے متعلق مدرسہ کے باہر قانونی چارہ جوئی کا حق نہیں ہوگا۔


دستخط سرپرست      ........................................
دستخط طالب علم ......................................

                                                                  
ھدایات و ضوابط برائے طالب علم

[١] تعلیم کا مقصد رضائے الہی ہے [٢] اساتذہ کا ادب و احترام کریں[٣] قلم و کتابوں کا ادب و احترام کریں

[٧] کپڑے صاف پہنیں[٨] بال اور ناخن کا خیال رکھیں[٩] خوب میں محنت سے پڑھیں [١٠] روزانہ سبق لیں
[١١] بغیر اطلاع ودرخواست کے غیر حاضر نہ ہو[١٢] پنجگانہ نمازوں کا باجماعت اہتمام کریں
[١٣] لباس شرعی ہو مثلا لونگی یا پاجامہ ٹخنوں سے  نیچے نہ ہو اور کرتے کے آستین گٹا سے آگے نہ ہو
[١٤] حسب استطاعت فیس ادا کریں[١٥]  اچھی سیرت و کردار کے حامل ہوں
[١٦] شرارت یا حکم عدولی پر تنبیہ قبول کریں[١٧] مدرسہ اور احاطے کی صفائی کا خیال رکھیں
[١٨] مدرسہ میں جو دعائیں وغیرہ سکھائی جائیں ان پر عمل کریں اور گھر کے دیگر افراد کو سکھائیں
[١٩] نصاب پورا کرنے کے بعد دوسروں کو سکھانے کی فکر کریں[٢٠] مدرسہ میں وقتا فوقتا جو قوانین نافذ ہو ان پر عمل کریں
[٢١] ملٹی میڈیا اسمارٹ فون رکھنے کی قطعا اجازت نہ ہوگی اگر پکڑا گیا تو ناقابل واپسی ہو گا

[٤تعلیمی اوقات کی پابندی کریں[٥کتابوں اور کاپیوں پر کاغذ جلد ڈالیں[٦قرآن اور پنج سورہ کو جزدان یا کورمیں کھیں

دستخط سرپرست   ................................ 
دستخط طالب علم ................................








0 تبصرے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔