
جمہوریت
کا لفظ جمہور سے بنا ہے جو اکثر کا معنی دیتا ہے اور جمہوریت سے اکثریتی رائے مراد
لی جاتی ہے جمہوری حکومت میں بھی کہیں نہ کہیں یہ معنی پنہاں ہیں یعنی اس کی تشکیل
میں بھی اکثریتی رائے کا اعتبار کیا جاتا ہے،
جمہوریت کو انگریزی زبان میں Democracy کہا جاتا ہے جو یونانی زبان کے دو الفاظ سے مل کر بنا ہے جس کے
معنی عوام اور طاقت کے ہیں اس لحاظ سے جمہوریت ایک ایسا نظامِ حکومت ہے جس میں
اقتدار عوام کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور ان کے منشاء کے مطابق حکومت فرائض انجام دیتی
ہے
ماہرین نے جمہوریت کی مختلف انداز میں تعریفیں کی
ہیں چند مشہور تعریفیں مندرجہ ذیل ہیں
سیلے seeley نے جمہوریت
کی تعریف کچھ یوں کی ہے:
”جمہوریت ایک ایسی طرز حکومت ہے جس میں ہر
ایک شریک ہوتا ہے”
لارڈ برائسس کے خیال میں:
”جمہوریت وہ طرز حکومت ہے جس میں اختیارات
ایک فرد واحد یا افراد کے ایک مخصوص طبقہ یا طبقات کی بجائے معاشرے کے تمام افراد
کو بحیثیت مجموعی حاصل ہوتا ہے”
ابرہم لنکن نے جمہوریت کی تعریف یوں کی ہے:
”جمہوریت عوام کی حکومت عوام کے زریعے اور
عوام کی خاطر”
واضح رہے کہ سب سے جامع تعریف ابرہم لنکن ہی مانی جاتی ہے،