کامیاب زندگی گزارنی ہے تو اِن ’اصولوں‘ پر عمل
کیجیے
ہم میں سے ایسا کون ہے جو کامیاب زندگی گزارنے کا
خواہشمند نہیں ہے؟ لیکن زندگی کو کامیابی کی شاہراہ پر کیسے گامزن کیا جائے اِس
بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ اگر آپ کا شمار بھی اِنہی لوگوں میں ہوتا ہے تو
پریشان مت ہوں، کیونکہ مندرجہ ذیل آپ کے لیے زندگی کو کامیاب بنانے کے حوالے سے
کچھ بہترین اصول پیش کیے جارہے ہیں، جن پر عمل کرلیا جائے تو آپ کو یقینی طور پر
بہت سے ضروری سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔
تو آئیے کچھ اصولوں پر بات کرتے ہیں۔
پھول اور کانٹے
پھول کی پتیاں خوشیوں کی مانند ہوتی ہیں جبکہ کانٹے
تکلیف کا استعارہ ہیں۔
ہر تکلیف انسان کو سبق سکھاتی ہے جو ساری زندگی یاد
رہتا ہے۔ انسان تکالیف اُٹھاتا رہتا ہے، سبق سیکھتا جاتا ہے اور ہر تکلیف سے کچھ
نہ کچھ حاصل کرتا جاتا ہے حتٰی کہ کچھ عرصے بعد اُنہی تکالیف کے باعث ایک باشعور و
تجربہ کار انسان بن جاتا ہے، جبکہ خوشیاں کھوکھلی ہوتی ہیں۔ یہ انسان کو کچھ نہیں
دیتیں بلکہ اگر انسان کا خود پر قابو نہ ہو، مناسب رہنمائی اُسے میسر نہ ہو تو
خوشیاں انسان کو گمراہ بھی کرجاتی ہیں۔
تحریر جاری ہے
لہٰذا پھول کی نرم و نازک ناپائیدار پتیاں کس کام
کی؟ اصل تو کانٹے ہیں جو انسان کو شعور کی دولت سے مالامال کر دیتے ہیں۔ پھر یہ
سرمایہ عمر بھر کام آتا ہے بلکہ اگلی نسلوں کی تربیت کا سلیقہ بھی سکھاتا ہے۔
تبھی تو کہتے ہیں کہ پھول کی پتیاں جلد سوکھ
